ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منی شنکر ائیر کے بیان سے گجرات اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو نقصان ہوا:سچن پائلٹ

منی شنکر ائیر کے بیان سے گجرات اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو نقصان ہوا:سچن پائلٹ

Sat, 24 Feb 2018 12:45:11    S.O. News Service

ممبئی23فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)راجستھان ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر سچن پائلٹ نے نسل پرستی پر کہا کہ اگر آپ کسی سیاسی پارٹی کے لیڈر کے یہاں پیداہوگئے ۔ تو ا سے ڈسکوالیفکیشن نہیں ماناجاناچاہیے ۔ میں نے تو پہلے دن سے ہی ارادہ کرلیا تھا کہ میں سیاست کروں گااوراپنے دم پر کروں گا ۔ مجھے میرے والدکا جونام ملا ہے ، اس پربہت فخرہے ۔ انہوں نے 19سال سیاست کی اور اس دوران کو جو کمایا ، اس کا ایک حصہ بھی میں 17سال میں نہیں کما پایا ہوں ۔سچن پائلٹ نے کہاہے کہ ہر پانچ سال بعد عوام فیصلہ کرتے ہیں کہ آپ کامیاب ہیں یا ناکام ۔ آپ لوگوں کو فکر رہتی ہے ، لیکن آپ سے زیادہ عوام کو فکر ہے کہ جس شخص کوہم ووٹ ڈال رہے ہیں،وہ اس لائق ہے یانہیں۔عوام کے امتحان میں جو پاس ہوتے ہیں تو اسے دست بستہ ہوکر قبول کرناچاہیے۔چوپال پروگرام کے دوران کشور اجوانی سے سچن پائلٹ نے کہا کہ این ڈی اے حکومت ہر معاملہ میں ناکام ثابت ہورہی ہے ، لوگ ملک کا پیسہ لے کر ملک سے بھاگ رہے ہیں اور وزیر اعظم اس پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ہزاروں کروڑ روپے کھاکر نیرو مودی بھاگ گیا، لیکن وزیر اعظم نے کوئی ٹویٹ نہیں کیا ، اقتصادیات ، سیکورٹی اور دیگر محاذوں پر مرکزی حکومت ناکام ہورہی ہے ، بی جے پی کو قومی سطح پر چیلنج دینے والی صرف ایک ہی پارٹی ہے اور وہ کانگریس ہے۔ سچن پائلٹ نے کہاکہ اس ملک میں مذہب اور سیاست کوالگ الگ رکھناچاہیے ، کوئی بھی لیڈر مندر ، مسجد اور گرودوارہ جاتا ہے تو اسے سیاسی چشمہ سے نہیں دیکھناچاہیے۔ راہل جی مندر جارہے ہیں تو پیٹ میں درد کیوں ؟ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دس سال کے کام کاج کو ہم صحیح طریقہ سے لوگوں تک نہیں پہنچا پائے کیونکہ 2014 کا الیکشن کمیونیکیشن کا الیکشن بن گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ منی شنکر ائیر کے بیان سے پارٹی کو گجرات میں نقصان ہوا ۔


Share: